• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنا دی

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے اپنی آنے والی فلم ’بیل باٹم‘ کی ریلیز کے لیے نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔

اداکار اکشے کمار نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ، جس میں فلم ’بیل باٹم‘ کی ریلیز کے لیے نئی تاریخ کے بارے میں بتایا ہے۔


اکشے کمار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ آپ نے صبر کے ساتھ ’بیل باٹم ‘ کی ریلیز کا انتظار کیا ہے۔‘

انہوں نےمزید لکھا کہ ’فلم کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے میں بےحد خوش ہوں، فلم 27جولائی کو بڑے پردے پر دنیا بھر میں آرہی ہے۔‘

خیال رہے کہ اداکار اکشے کمار اور اداکارہ وانی کپور فلم ’بیل باٹم‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ، جبکہ فلم کے ہدایتکار رنجیت ایم تیواری ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید