• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹر کو اکشے کمار سے ملائے جانے پر غصہ آگیا

انڈین پریمئر لیگ میں شامل بھارتی کرکٹر ہرپریت برار بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار سے مماثل قرار دیے جانے پر غصہ ہوگئے۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر ہرپریت برار اپنی شاندار پرفارمنس کے بعد سے ہی شائقین کرکٹ میں مقبول ہوگئے تھے۔

ایسے میں ایک مداح نے ہرپریت کو میسج کیا کہ آپ ’سنگھ از بلنگ‘ کے اکشے کمار سے مشابہت رکھتے ہیں۔


صارف کے میسج کا جواب انہوں نے انتہائی سخت الفاظ میں دیا، بھارتی کرکٹر نے لکھا کہ ’ہم پیسوں کے لیے ٹربن (پگڑی) نہیں پہنتے۔‘

تازہ ترین