• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا چکر لگانے والے فخر عالم کو ان کے ’مشن پرواز‘ کی پینٹنگ بنا کر پاکستانی آرٹسٹ نے خوش کردیا۔

انہوں نے اس پینٹنگ کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے آرٹسٹ حیدر علی کی صلاحیتوں کو سراہا۔

فخر عالم نے لکھا کہ ’آرٹسٹ حیدر علی نے شاندار کام کیا، اس پینٹنگ نے تو میرا دن بنادیا ہے۔‘

واضح رہے کہ فخر عالم نے سال 2018  کو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر واٹرز سے مشن پرواز کا آغاز کیا تھا جو کہ 28 دن پر محیط تھا۔

 ’مشن پرواز‘ کے بعد فخر عالم کا نام دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی کے نام سے جانا جانے لگا ہے۔

تازہ ترین