• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف لیاری ایکسپریس وے پر احتجاج، ٹریفک معطل، مسافروں کو پریشانی کا سامنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف اہل محلہ نے گارڈن انٹر چینج کے قریب لیاری ایکسپریس وے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے نتیجےمیں ٹریفک معطل ہوگیا اور لیاری ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں،اس صورت حال میں شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم احتجاج ختم ہونے کے بعد ٹریفک کی روانی بتدریج بحال ہو ہوگئی ،دریں اثنا شہریوں نے آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس، ڈی آئی جی ایم،نائین سائوتھ زون اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے اقدامات کریںتاکہ آئندہ ٹریفک جام کے پیدا ہونے والی مشکلات کو کنٹرول کیا جاسکے۔

تازہ ترین