• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ کو تین سو روپے انعام دیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی سپر ہٹ فلم چنائی ایکسپریس کی شوٹنگ کے دوران سپراسٹار شاہ رخ خان نے اداکارہ پریامانی کو 3سو روپے دیئے تھے ، جس کی دلچسپ وجہ سامنے آ گئی ہے۔

بھارتی زوم ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے چنائی ایکسپریس کے گانے ’1234،گیٹ آن دی ڈانس فلور‘ پر رقص کرنے والی پریامانی نے کہا کہ جب پہلی بار فلم سیٹ پر آئی تو کافی گھبرائی ہوئی تھی، شاہ رخ خان نےمجھےاطمینان دلایا اور میری مدد کی۔

اداکارہ پریامانی نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے ہر کسی کا بھرپور خیال رکھا، روزانہ شوٹنگ سے فارغ ہوکر سب شاہ رخ خان کے آئی پیڈ پر ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ گیم کھیلتے، ایک مرتبہ گیم میں صحیح جواب دینے پر شاہ رخ خان نے مجھے 3 سو روپے دیے

ان پیسوں کو خرچ کرنے کے بجائے میں نے اب تک سنبھال کر رکھا ہے۔چنائی ایکسپریس 2013 میں ریلیز ہوئی، فلم نے باکس آفس میں دھوم مچائی، فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون نے بھی کام کیا۔

دل لگی سے مزید