• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بچوں کی حالت زار پر سخت تشویش ہے، تریشا کرشنن

ممبئی(پی پی آئی)معروف بھارتی اداکارہ اور انسانی حقوق کے لئے یونیسیف میں کام کرنے والی تریشا کرشنن نے قابض بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے ظلم و جبر پر خاموشی توڑتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں مقبوضہ کشمیر میں بچوں کی حالت زار پرسخت تشویش ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اگر کسی بھی بچے کا حق سلب کیا جاتا ہے تو وہ اس بچے کے خلاف تشدد ہی سمجھا جائے گا۔تریشا کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگر آپ بچوں کو بہتر تعلیم دیں تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں کشمیر میں بچوں کی حالت زار پرسخت تشویش ہے۔

دل لگی سے مزید