• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبار فروش رہنماؤں کے اعزاز میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کا استقبالیہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) اخبار فروش فیڈریشن کے ملک بھر سے رہنماؤں کے اعزاز میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا۔ پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تا حیات جنرل سیکرٹری ٹکا خان عباسی، درگاہ شاہ شمس تبریز کے سجادہ نشین علی مہدی شمسی الجعفری نے خطاب کیا۔ چوہدری عاشق حسین چیئرمین اخبار فروش یونین لاہور، چوہدری مشتاق احمد صدر لاہور،رانا یامین جنرل سیکرٹری لاہور، عامر افضال صدر حیدرآباد، عبدالخالق صدر نواب شاہ، مہر ایوب صدر میر پور خاص، شیخ صلاح الدین معاون خصوصی، ملک عرفان اتیرا، اے ڈی بھٹی صدر ، رانا محمد اقبال جزل سیکرٹری سمیت دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین