• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹر شعیب ملک کو بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی موت کی خبر نے غمزدہ کردیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر ملکھا سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈری ملکھا سنگھ 91 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے ہیں۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ملکھا سنگھ (فلائنگ سکھ) کی چھوڑی ہوئی میراث ہمیشہ بلند رہے گی۔

اپنے پیغام میں شعیب ملک نے ملکھا سنگھ کے اہلِ خانہ سے تعزیت بھی کی۔

یاد رہے کہ کورونا کے مرض میں مبتلا ملکھا سنگھ 91 برس کی عمر میں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکھا سنگھ 20 مئی سے کورونا کے مرض میں مبتلا تھے۔ انکی اہلیہ بھی کورونا کی وجہ سے رواں ماہ جان کی بازی ہار گئی تھیں۔

ملکھا سنگھ نے ایشین گیمز میں 4 گولڈ میڈلز جیتے تھے۔

تازہ ترین