• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور زمانہ تاریخی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکول  ’کورلش عثمان‘ میں ’عثمان بے‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف تُرک اداکار بوراک اوزچیوت سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئے۔

تُرک اداکار بوراک اوزچیوت کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 18 ملین ہو گئی ہے۔

اداکار بوراک اوزچیوت نے تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکول ’ کورلش عثمان‘ میں اپنی شاندار اداکاری سے شہرت کی نئی بلندیاں حاصل کی ہیں جس کے بعد اُن کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

بوراک اوزچیوت سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اکثر اپنی فیملی، دوستوں اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جوکہ ان کے مداحون کی طرف سے بہت پسند کی جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ اداکار اپنے مداحوں کو اپنے کام کے بارے میں بھی آگاہ کرتے رہتے ہیں اور اپنے نئے پراجیکٹس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے رہتےہیں۔

انہوں نے اب تک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 233 پوسٹس کی ہیں اور صرف 60 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں ان کے قریبی دوست احباب اور ساتھی اداکار شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید