• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلطنت عثمانیہ پر بننے والی تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورلش عثمان‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔

ترک سیریز ’کورلش عثمان‘ کے پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ سیریز کی بدھ کے روز نشر ہونے والی نئی قسط ٹیلی وژن ریٹنگز اور سوشل میڈیا دونوں ہی جگہ سر فہرست رہنے میں کامیاب رہی۔

سیریز ’کورلش عثمان‘ کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سیریز کے پروڈیوسرز کی طرف سے نئی قسط کی کامیابی کے بارے میں خصوصی پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔


اس خصوصی پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’کورلش عثمان اسکرین پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز رہی، سیریز کی نئی نشر ہونے والی قسط نمبر 59 ٹیلی وژن اور سوشل میڈیا ریٹنگز پر سرفہرست رہی۔‘

واضح رہے کہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو زبان میں ڈب کرکے تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان ٹیلی وژن پر نشر کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورلش عثمان‘ کو اردو زبان میں ڈب کرکے جیو ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ کورلش عثمان کو کسی بھی دوسری زبان میں ڈب کرکے نشر کرنے سے پہلے ترک زبان کے چینل پر ہر بدھ کو نشر کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین