• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورتوں کو ہراساں کرنا عالمی مسئلہ ہے: ارمینا خان

پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ارمینا خان کا کہنا ہے کہ عورتوں کو ہراساں کرنا ایک عالمی مسئلہ ہے۔

ارمینا خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر عورتوں کو ہراساں کرنے کے حوالے سے ایک مختصر نوٹ شیئر کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آج مانچسٹر میں چہل قدمی کے لیے نکلی تو مجھے ہراساں کیا گیا۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ناصرف مجھے بلکہ میرے آگے جوگنگ کرنے والی خواتین بھی اسی چیز کا سامنا کررہی تھیں۔ ‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’عورتوں کا ہراساں کرنا یہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔‘

خیال رہے کہ کینیڈا میں پیدا ہونے والی پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پرورش پائی اور اب ان کی مستقل رہائش بھی وہیں ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید