بھارت میں مسئلہ کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس کا دعوت نامہ محبوبہ مفتی کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر محبوبہ مفتی کو نئی دلی میں ہونے والی کانفرنس کا دعوت نامہ بھیج دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محبوبہ مفتی نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت نامہ ملنے کی تصدیق بھی کردی۔
محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ دعوت نامہ موصول ہوا ہے، اس پر مشاورت کر رہی ہوں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 24 جون کو مسئلہ کشمیر پر اے پی سی بلائی ہے جس کی صدارت نریندر مودی کریں گے۔
بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے تمام اہم سیاسی رہنماؤں کو اس کانفرنس میں شرکت کے دعوت نامے بھیجے ہیں۔