• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران بتائیں کہ وقت پر ویکسین کیوں نہیں منگوائی، فراہمی میں تعطل کیوں آرہا ہے؟ ترجمان ن لیگ


پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک بھر میں انسدادِ کورونا ویکسین کی قلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران  خان بتائیں کہ وقت پر ویکسین کیوں نہیں منگوائی، فراہمی میں تعطل کیوں آرہا ہے؟

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پمز سمیت ملک بھر کے بڑے ویکسین مراکز میں کورونا ویکسین کی عدم دستیابی مجرمانہ غفلت ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب بتائیں کہ وقت پر ویکسین کیوں نہیں منگوائی، فراہمی میں تعطل کیوں آرہا ہے؟

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران صاحب! شہباز شریف کو ایف آئی اے کا سیاسی انتقام پر مبنی نوٹس بھجوانے سے کیا عوام کو کورونا ویکسین مل جائے گی؟۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب! آٹا، چینی، دوائی کے بعد عوام کی ویکسین بھی کھا گئے ، بارہ سو ارب کورونا ریلیف پیکیج بھی عمران مافیا کی جیب میں چلا گیا، عوام کو ویکسین بھی نہ ملی۔

تازہ ترین