• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے گھر فلسطینیوں کی مدد مسلم امہ کا اولین فریضہ ہے

لندن (نمائندہ جنگ) فلسطینیوں پر اسرائیل نے مظالم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں، گھروں کو تباہ کردیا گیا ہے جس سے لاکھوں فلسطینی کھلے آسمان تلے پڑے ہیں، ایسے میں برطانیہ سمیت تمام ممالک کے مسلمانوں کا یہ دینی فریضہ ہے کہ وہ فلسطینیوں کو دوبارہ اپنے گھروں میں آباد کرنے کیلئے بھرپور امداد کریں۔ ان خیالات کا اظہار برنیٹ سینٹرل ماسک ولزڈن گرین میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا جس میں برطانیہ کی معروف اسلامی این جی او مسلم ایڈانٹر نیشنل کے رابطہ افسر محمد ولادیت کھوکھر ایم بی ای کو فلسطینیوں کی امداد کیلئے ایک ہزار پونڈ کا چیک دیا گیا۔ اس موقع پر مسجد کے ٹرسٹی راجہ امجد ریاض، نذیر ڈار اور امام قاری نذیر نے کہا کہ ان کی مسجد میں پہلے بھی فلسطینیوں کیلئے چندہ جمع کیا گیا ہے اور مسلمان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کرکے اپنا فریضہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ کا مستقل حل نکالا جانا ضروری ہے تاکہ ان پر مظالم بند ہوں، محمد ولایت کھوکھر، ایم بی ای نے اس موقع پر مسجد کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ ان کا ادارہ فلسطینیوں کی ہر ممکن مدد کرے گا اور اپنے مشن کا دائرہ مزید وسیع کرے گا۔
تازہ ترین