لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری پچھلے دو روز سے لاہور میں ہیں۔اس حوالے سے قابل اعتماد ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے ملاقات کا امکان ہے تاہم مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت تک ایسی کسی ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ تاہم سیاست میں ہر وقت رابطوں اور ملاقاتوں کا امکان موجود رہتا ہے۔ ن لیگ کے ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ فریقین کی طرف سے ابھی تک ایسی کسی ملاقات کی خواہش کا اظہار نہیں کیا گیا۔