• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ سازش کررہاہے ، طیب اردگان جال میں پھنسنے کی غلطی نہ کریں،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے ترکی کے صدرطیب اوردگان سے کہاہےکہ وہ امریکہ کی جال میں پھنسنے کی غلطی نہ کریں اورامریکہ ایک سازش کے تحت ایک اسلامی ملک کی فوج کو امارت اسلامیہ افغانستان کے مجاہدین سے لڑانا چاہتا ہے۔جو مسلم ممالک کیلئے خطرناک سازش ہے انھوں نے کہاکہ افغانستان پر یلغارمیں ترکی افواج بھی جنگ کاحصہ تھیںقطرمعاہدے کے تحت امریکہ اوراس کے تمام اتحادی افواج نکلناچاہتی ہیں امریکہ اوراس کےاتحادی افواج کوقطرمعاہدے کی تحت نکلناہوگا۔امارت اسلامیہ افغانستان نے بھی ترکی سے معاہدے کے تحت نکلنے کامطالبہ کیاہے بجائے اس کے کہ ترکی جو ایک اسلامی ملک ہے وہ بطور مسلم ملک امریکی سازش کاشکاربن جائے طیب اوردگان کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے امریکی ڈرامے کا اصل مقصدبھی اسلامی دنیاکی قوت کوتقسیم مسلمانوں کے قوت ختم کرناہی تھالیکن امارت اسلامیہ افغانستان کے امیرالمومنین ملامحمد عمرکی قیادت میں مجاہدین اسلام نے20سال کی جہاداور قربانیوں کے نتیجے میںامریکہ کو آج افغانستان سے ناکام و نا مراد نکلنا پڑرہاہے ۔انہوںنے کہاکہ افغانستان میں اسلامی حکومت قائم ہونے والا ہے ،ترکی کو ہوشیار رہنا چاہئے کہ وہ امریکہ کے جھانسے میں نہ آئے ،انہوں نے کہاکہ امریکہ نے پہلے پاکستان کو پھانسنے کی کوشش کی لیکن پاکستان کی سول و فوجی قیادت نے امریکہ کو صاف انکار کردیااب اس کی نظریں ترکی پر ہیں ،لہذا طیب اور دگان کو بھی اسی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔
تازہ ترین