• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانفروشوں کے خلاف کا رروائی،76دکاندار گرفتار

پشاور(وقائع نگار)ضلعی انتظامیہ پشاور نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 76 دکانداروں کو گرفتار کر لیاجن میں قصاب، شیر فروش، پھل فروش، سبزی فروش،نانبائی، جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر عبید ڈوگر نے کوہاٹ روڈ پر قصائیوں، شیرفروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرحبیب اللہ نے رنگ روڈ اور پشتخرہ چوک میں دکانوں و میگا مارٹس کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انور اکبر نے ورسک روڈ پر قصائیوں، شیرفروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی نے اولڈ باڑہ روڈ پر قصائیوں، شیر فروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد جواد خان نے جی ٹی روڈ پرمختلف علاقوں میں قصائیوں، شیر فروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے دلہ زاک روڈ پر قصائیوں، شیر فروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔
تازہ ترین