• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹر، پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی نے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی۔

گزشتہ روز دنیا بھر میں فادرز ڈے منایا گیا۔

ورلڈ فادرز ڈے کی  مناسبت سے ہر عام و خاص، فنکار، اداکار اور کھلاڑیوں سمیت دنیا کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے والد سے محبت اور اُن سے عقیدت کا اظہار کیا ۔

پاکستان کے ہر دلعزیز کھلاڑی، شائقین کے دلوں کی دھڑکن حسن علی نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے والد کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔


حسن علی کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’فادرز ڈے مبارک ہو ابو جان، اچھے برے وقت میں ہمارے ساتھ ہمیشہ رہنے کے لیے شکریہ، اللّٰہ آپ کو لمبی زندگی اور صحت عطا فرمائے، آمین۔‘

تازہ ترین