• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم نے فادرز ڈے کے موقع پر اپنے والد اور پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کو مبارکباد دی ہے۔

آج کل سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا خصوصی مرکز بننے والی اداکارہ ایمن سلیم نےاپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے والد سلیم یوسف کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ انہیں تحفہ دیتے نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں اپنے والد کے لیے لکھا کہ ’آپ میرے لیے ہمیشہ ایک مثال ہیں، میری طاقت اور میرا دل ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ڈیڈ! میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ ایمن سلیم اور ان کے ساتھی اداکار ارسلان نصیر کو رمضان میں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے خصوصی ڈرامے ’چُپکے چُپکے‘ سے کافی شہرت حاصل ہوئی ہے اور ان دونوں کو ایک ساتھ خوب پسند بھی کیا گیا ہے۔

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں گزشتہ روز ’فادرز ڈے‘ منایا گیا تھا اور اس موقع پر جہاں عام لوگ اپنے والد سے اظہارِ محبت کرنے کے لیے مختلف پیغامات سوشل میڈیا پر جاری کر رہے ہیں تو وہیں دُنیا کی معروف شخصیات نے بھی اس دن کو بڑے ہی شاندار انداز میں منایا۔

تازہ ترین