• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ ایمن کس سابق کرکٹر کی بیٹی ہیں؟

حال ہی میں ایک مزاحیہ ڈرامے سے اداکاری کی دُنیا میں اپنا ڈیبیو کرنے والی نوجوان اداکارہ ایمن پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی ہیں۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم نے حال ہی میں ڈرامہ ’چُپکے چُپکے‘ سے اپنا ڈیبیو کیا ہے جو ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا جارہا ہے۔


ڈرامے میں ایمن سلیم ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جو اپنی عینک کی وجہ سے ہر وقت احساس کمتری کا شکار رہتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایمن سلیم سابق کرکٹر کی صاحبزادی ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھتیجی بھی ہیں۔


اس کے علاوہ ایمن سلیم پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی نوجوان سفیر بھی ہیں۔

ایمن سلیم کا ایک چھوٹا بھائی ہے جبکہ اُن کی والدہ ایک ہاؤس وائف ہیں۔


 اداکارہ ایمن سلیم کی اداکاری کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اُن کی حیرت انگیز کے باعث سوشل میڈیا صارفین اُن کے لیے دلچسپ میمز بھی بناتے دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر سلیم یوسف کا شمار 80 کی دہائی کے پاکستان کے نامور وکٹ کیپر اور بلے بازوں میں کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین