• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ 2009 کی یاد تازہ کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2009 کی سالگرہ پر اس تاریخی دن کی یادیں تازہ کردی ہیں۔

انہوں نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک ناقابل فراموش لمحہ جس کو میں اپنی ساری زندگی یاد کروں گا۔‘

شاہد آفریدی نے کہا کہ ’2009 کی ورلڈ ٹی 20 کی فتح ناصرف میدان میں جیت تھی بلکہ یہ ایک ایسی جیت تھی جس نے پاکستان کو بے حد خوشی دی تھی۔‘

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے قوم کو اس وقت جیت کی خوشی دی تھی کہ جب ملک کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 2009 میں آج کے ہی دن یونس خان کی قیادت میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

میگا ایونٹ 5 سے 21 جون تک انگلینڈ میں کھیلا گیا تھا جس میں 12ٹیمیں شریک ہوئی تھیں۔

پاکستان نے اس میگا ایونٹ میں شاندار فتح اپنے نام کی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید