• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی تعمیرات کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، حافظ نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان تمام لوگوں کو بھی قانون کی گرفت میں لائیں جن کی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات ہوئی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ،متاثرین نے شدید غم و غصے اور جذبات کا اظہار کیا جن میں خواتین اور بزرگ بھی شامل تھے، ان کا کہنا تھا کہ وہ پروجیکٹ کیسے غیر قانونی ہو سکتا ہے جبکہ ہم بجلی ، گیس ، پانی کے بل ادا کرتے ہیں ، ہم سے پراپرٹی ٹیکس لیا جا تا ہے ،ہم اپنے گھروں میں موجود رہیں گے ، مسمار کرنے والوں کو پہلے ہمارے اوپربلڈوزر چلانا ہو گا ، حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ متاثرین کو جگہ دی جائے، ہم قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے لیکن اپیل کرتے ہیں کہ فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور بڑے اور طاقتور لوگوں کے خلاف بھی فیصلے دیئے جا ئیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید