• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستان سینئر اور خواتین اے ٹیموں کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ ویسٹ انڈیز میں شامل وائٹ بال سیریز کےلیے قومی خواتین اور اے کرکٹ ٹیموں کے لیے26 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔ جویریہ خان کو ون ڈے اور سدرہ نواز کو ٹی 20سیریز میں کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ون ڈے سیریز میںاے کرکٹ ٹیم کی قیادت رامین شمیم اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سدرہ امین قیادت کریں گی۔ اسکواڈ میں جویریہ خان ، رامین شمیم ، سدرہ نواز، عالیہ ریاض ، ایمن انور ، انعم امین ، عائشہ نسیم ، عائشہ ظفر ، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید ، جویریہ رؤف ، کائنات امتیاز ، کائنات حفیظ ، ماہم طارق ، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر) ، ناہیدہ خان ، نجیہ علوی (وکٹ کیپر) ، نشرہ سندھو ، نتالیہ پرویز ، ندا ڈار ، عمیمہ سہیل ، صباء نذیر ، سعدیہ اقبال ، سدرہ امین اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورے میں3 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے جبکہ اےٹیموں کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ یہ تمام 26 کرکٹرز ان تمام 14 میچز کے لیے دستیاب ہوں گی۔ پلیئرز اور انتظامیہ 23 جون بروز بدھلاہور سے اینٹیگا روانہ ہوں گے۔ لاہور پہنچنے پر ان تمام افراد کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی، اسکواڈ میں شامل جس رکن کا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آئے گا صرف اسے ہی اسکواڈ کے ہمراہ ویسٹ انڈیز روانگی کی اجازت ہوگی۔ویسٹ انڈیز پہنچنے پر تمام اسکواڈ ارکان کی پانچ روز میں 2 مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔اس دوران یہ تمام ارکان روم آئسولیشن میں رہیں گے۔

تازہ ترین