• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، حکمران جماعت کا اپنے ہی اسپیکر پر عدم اعتماد

کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان اسمبلی میں حکومتی جماعت میں ہی دڑار پڑگئی، وزیراعلی جام کمال نے اپنے ہی اسپیکر پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان کی صدارت میں حکومتی واتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسپیکر اور اپوزیشن کے معاملے کو پارٹی کی سطح پر بھی اٹھایا جائے۔ وزیراعلی بلوچستان نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے، حکومتی پارلیمانی لیڈر نے بلوچستان اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا ذمہ دار اسپیکر قدوس بزنجو کو قرار دیا۔ حکومتی نمائندے کا موقف تھا کہ قدوس بزنجو ذمہ دارانہ انداز میں کردار ادا کرتے تو یہ نوبت نہ آتی، اپوزیشن کے رویئے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا۔

ملک بھر سے سے مزید