• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA میں طلبی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور

FIA میں طلبی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور 


لاہور(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نےمنی لانڈرنگ اور شوگر ملز اسکینڈل انکوائری میں حمزہ شہباز اور شہباز شریف کی عبوری ضمانت 10جولائی تک منظور کر تے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا صدر ن لیگ کے مطابق نہ شوگر مل کا ڈائریکٹر ہوں نہ پالیسی بنانے میں کوئی کردار، مجھ پر جھوٹا کیس بنایا گیا ہے، عدالت نے حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو دس دس لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمات کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا،عدالت کے روبرو شریف خاندان کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے دونوں کے خلاف مقدمات درج کر رکھے ہیں، ایف آئی اے نے آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام لگایا ہے، اس کیس کی نیب کورٹ میں سماعت جاری ہے، ایف آئی اے نے اچانک دوبارہ کال اَپ نوٹس بھیجا ہے جو قانون کے غلط استعمال کی کلاسک مثال ہے۔

تازہ ترین