• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ: ٹریلر کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار 3 طالبعلم جاں بحق


پنجاب کے ضلع لیہ میں واقع ایم ایم روڈ پر ایک تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار 3 طالب علم جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں میں 2 بھائی اور ایک ان کا کزن شامل ہے، حادثہ اسکول جاتے ہوئے پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔

لیہ پولیس کا کہنا ہے حادثے کے ذمے دار مفرور ٹریلر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین