سندھ کے شہر سیہون میں فیس کی عدم ادائیگی پر 3 بچوں کو نجی اسکول سے نکال دیا گیا، بچے پریس کلب پہنچ گئے۔
طالب علم ریان علی نے پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ آج اسکول میں امتحان تھا، فیس جمع نہ کرانے پر اسکول سے ہمیں نکال دیا گیا۔
بچے ریان نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے، اگر اسکول نہیں گئے تو ہمارا ایک سال ضائع ہو جائے گا۔
دوسری جانب مذکورہ اسکول کے مالک غلام حسین کا کہنا ہے کہ ان 3 بچوں میں سے 1 بچے کی فیس معاف کی ہے، 8 ماہ کی فیس بھی کم کر دی تھی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچے کو فیس کیلئے والد کے پاس بھیجا ، بچہ نے آکر کہا ابو سب کو بلارہےہیں، بچوں کے والد کو بلانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اسکول نہیں آئے۔