• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرین کی داد رسی کرنے کے بجائے تشدد افسوسناک ہے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ نے اورنگی اور گجر نالوں کے متاثرین پر پولیس تشدد، لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ متاثرین کی داد رسی کرنے اور مسائل حل کرنے کے بجائے ان پر تشدد انتہائی افسوسناک ہے، متاثرین اپنے مسائل کے حل اور انصاف کے حصول کے لیے حکمرانوں کے پاس نہیں جائیں تو اور کہاں جائیں؟ شہر میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے جماعت اسلامی متاثرین کے ساتھ ہے اور ہمارا واضح اور دوٹوک موقف ہے کہ کسی بھی رہائشی یا تجارتی و کاروباری متاثرین کو معاوضہ اور متبادل دیئے بغیر ہر گز بے دخل نہ کیا جائے، روزگار اور رہائش سے محروم کرنا بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے ساتھ اُن عناصر اور متعلقہ ذمہ داران کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جن کی سرپرستی اورملی بھگت سے یہ تجاوزات قائم ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس لیز اور دیگر دستاویزات موجود ہیں وہ متعلقہ حکومتی محکموں نے ہی ان کو دیئے ہیں۔

تازہ ترین