• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بفر زون اور موسیٰ کالونی میں جھگڑوں کے دوران ایک شخص جاں بحق، 12زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بفرزون سیکٹر15اے ون پکوان سینٹر کے قریب فائرنگ سے 30سالہ محمدعرفان جاں بحق ہوگیا، لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ،مقتول اسی علاقے کارہائشی اورکیبل کا کام کرتا تھا، پولیس کے مطابق محمدعرفان کو ملزم محمد منیرف نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے ،جسے گرفتار کرکے پستول برآمد کرلیا ہے،پویس کا کہنا ہے کہ مقتول اورملزم آپس میں دوست اور ماضی میں علاقے ہی میں کیبل کےکام میں پارٹنرتھے، لین دین کے معاملے پردونوں میں اختلاف ہو گیا تھا، علاوہ ازیں موسیٰ کالونی میں دوستوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد2گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں علاقہ میدان جنگ بن گیا ، پیر کے روزہونے والا جھگڑا منگل کوطول پکڑ گیا، لاٹھی ،ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال سے انور ،اسکے3 بھائی کمال، جمال ،جلال ،ہاشم اور اسکے 3 بیٹے مبارک ،اقبال ،بلال ،مشرف، یاسر اور مراب سمیت 12افراد زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق متعدد زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا ہے علاوہ ازیں سرجانی ٹاؤن میں ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر موٹر سائیکل مسلح ملزمان نے ٹی ٹی پستول کے بٹ مارکر2 سگے بھائیوں 22سالہ عاقب اور 19سالہ اظہر کو زخمی کردیا ۔

تازہ ترین