• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریبوں کو لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، علامہ حسن ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف عالم دین وخطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی خرچ کرکے مکان اور دکان بنائی اور لیزنگ کروائی ان کے مکانات اور دکانیں تو تباہ کی جارہی ہیں لیکن جن لٹیروں نے ان غریبوں کو لوٹا اور کروڑوں اربوں لے کر بھاگ گئے ان کے خلاف کارروائی کرنے کی ہمت کسی میں نہیں ہے، متاثرین کی داد رسی کے لئے بھی احکامات دئیے جائیں، العارف اکیڈمی میں نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کو بے گھر اور بیروزگار کرنے کے احکامات تو جاری کر دئیے گئے لیکن متاثرین کے لئے کچھ نہیں کیا گیا حکومت کو چائیے کہ جن کر پٹ طاقتور افسران نے معصوم عوام کو دھوکا دیا ان کے خلاف کارروائی کر کے عوام کوان کے جائز حقوق دلوائے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید