امریکا نے ایران کے سرکاری میڈیا پریس ٹی وی سمیت 3 اداروں کی ویب سائٹس بند کردیں۔
روسی میڈیا کے مطابق ایران کی بڑی نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ بند کیا جانا پہلی بار ہوا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ معاملے پر محکمہ انصاف سے پوچھا جائے۔
واضح رہے کہ ویب سائٹس ایران میں قدامت پسند ابراہیم رئیسی کے صدر بننے کے بعد بند کی گئیں۔