• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈانی، جہاز سے 650 ٹن مرکری ملاسلج غائب، تحقیقات شروع

گڈانی، جہاز سے 650 ٹن مرکری ملاسلج غائب، تحقیقات شروع 


کراچی(طلحہ ہاشمی) گڈانی میں لنگر انداز تیل بردار جہازپر موجود سلج کی تحقیقات کےلیے قائم کمیٹی کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جہاز پر کاغذات کےمطابق 1500ٹن سلج موجود نہیں بلکہ اس کا آدھا یعنی 600سے650ٹن سلج موجود ہے، باقی کہاں گیا یہ تحقیقات جاری ہیں، سلج میں موجود مرکری کا لیول جانچنے کےلیے رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے، ایف آئی اے نےانٹرپول سے جہاز سے متعلق تفصیلات بھی طلب کر رکھی ہیں، گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر لنگر انداز تیل بردار جہاز کی تحقیقات کے معاملے پر ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی تحقیقات جاری ہیں، کمیٹی میں وزارت دفاع، ایم ایس اے، ایف آئی اے، انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی بلوچستان اور کلائمٹ چینج کے نمائندے شامل ہیں۔ حکام نے جیونیوز کو بتایا کہ جہاز پر کاغذات کے مطابق 1500ٹن سلج یعنی خراب تیل موجود ہونا چاہیےتاہم جہاز پر 600سے ساڑھے 600ٹن سلج موجود ہے، حکام کے مطابق رپورٹ آنے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائےگاکہ اس مرکری لیول کے ساتھ جہاز کی نقل و حرکت ہوسکتی ہے یانہیں تاہم یہ سلج میں مرکری کی مقدار سامنے آنے کے بعد ہی حتمی طور پر فیصلہ کیا جائے گا، ایف آئی اےانٹرپول سے پہلے ہی جہاز سے متعلق تفصیلات طلب کرچکا ہے، ایف آئی نے انٹرپول ہیڈکوارٹرز لیون کو لکھا ہے کہ جہاز کے اندر اتنا سلج کیسےپہنچ گیا؟اس کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں،پاکستان آمد سے قبل یہ جہاز بنگلہ دیش اور بھارت میں بہت عرصے کھڑا رہا ہے۔

تازہ ترین