واشنگٹن(صباح نیوز)امریکا نے کہا ہے کہ ایران کے صدارتی انتخاب آزادانہ اور منصفانہ نہیں تھے ، ایرانی عوام صدارتی انتخابات میں “آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل” میں حصہ لینے سے محروم رہے جو کہ انتہائی افسوسناک بات ہے۔ایران کے صدارتی الیکشن میں ابراہیم رئیسی کی کامیابی کے بعد واشنگٹن کے پہلے ردعمل کے طور پر امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی شہریوں کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کے تحت اپنے رہنماں کے انتخاب کا حق نہیں دیا گیا۔تاہم اس کے باوجود امریکا ایٹمی معاہدے میں شامل ہونے کے لیے بالواسطہ مذاکرات جاری رکھے گا، جس سے ڈونلڈ ٹرمپ الگ ہو گئے تھے۔