• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا میںکرنل قذافی کے طیارے کی 10 سال بعد اڑان

طرابلس ( نیوزڈیسک) لیبیا کے سابق سربراہ کرنل معمر قذافی کے زیر استعمال رہنے والے نجی طیارے نے 10 سال بعد اڑان بھری،جس کے بعد وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ نے طرابلس ائرپورٹ پر اس کا استقبال کیا۔ کرنل قذافی کے نجی طیارے کو ضروری مرمت اور حملہ آوروں سے محفوظ رکھنے کے لیے 10 سال قبل فرانس بھیجا گیا تھا۔ وزیراعظم دبیبہ نے اس موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ وہ کرنل قذافی کے زیراستعمال رہنے والے طیارے کوضروری مرمت کے بعد ملک واپس لانے پر بہت خوش ہیں۔
تازہ ترین