• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر پیرس میں تقریب کا انعقاد

پیرس (نمائندہ جنگ ) فخر ایشیا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید کی بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹوکی سالگرہ کے موقع پر پیرس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی، راجہ کرامت حسین ، محمد اسلم سمیت پارٹی کارکنوں نے کیک کا ٹنے کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع ان رہنماؤں عہدیداروں کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کےلئے کوشش کی اور جدوجہد میں جان کا نذرانہ دیا جو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا، اس موقع پر جیئے بھٹو کے نعرے بھی لگائے گئے۔
تازہ ترین