• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبرستان بی بی پاکدامن اور پیر عمر میں تعمیر کئے گئے دو گھر مسمار

ملتان (سٹاف رپورٹر) قبرستان بی بی پاکدامن اور پیر عمر میں تعمیر کئے گئے دو گھر مسمار کر دئے گئے۔اس کے علاوہ قبرستان کے اندر جاری تعمیرات رکوا دی گئیں،اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی شخص کوقبرستان کے اندر ناجائز تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی،قبرستانوں کا تقدس بحال رکھا جائے اور قبروں کے اوپر تعمیر کئے گئے گھر گرا دئیے جائیں گے۔
تازہ ترین