بہاولنگر میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
شوہر کی جانب سے بیوی پر پھیکے گئے تیزاب سے خاتون کا 70 فیصد جسم جھلس گیا ہے، ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق بہاولنگر کےعلاقے ٹوبہ قلندر شاہ میں مظہر نامی شخص نے گھریلو جھگڑے پر بیوی پر تیزاب پھینکا، متاثرہ خاتون کواسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وقوعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس نےمقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم مظہر نے تین شادیاں کر رکھی ہیں اور لاہور میں رہتا ہے، اکثر لڑتا جھگڑتا رہتا تھا ملنے آیا تو اس نے تیزاب پھینک دیا۔