• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا کی پولیس جب خیبرپختونخوا میں آتی ہے اسے گرفتار کیا جاتا ہے، سینیٹر ہدایت اللہ

سینیٹر ہدایت اللّٰہ کا کہنا ہے کہ فاٹا کی پولیس جب خیبر پختونخوا میں آتی ہے اسے گرفتار کیا جاتا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں فاٹا سے متعلق  اظہار خیال کرتے ہوئے  سینیٹر ہدایت اللّٰہ نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کے بعد علاقے میں عجیب و غریب مسائل درپیش ہیں۔

سینیٹر ہدایت اللّٰہ نے کہا کہ فاٹا کے عوام سے وعدے کیے گئے تھے۔ این ایف سی میں 3 فیصد حصہ کہاں گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک پولیس والے کو سلاخوں کے پیچھے رکھا، بیج اور وردی اتاری گئی۔

چیئرمین سینیٹ نے پولیس اہلکار کا معاملہ متعلہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

تازہ ترین