• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن خراب کرنے والوں سے خبردار رہنا ہوگا، معید یوسف

مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی، رکن ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیروں کے اجلاس میں بھارتی مشیر اجیت ڈوول بھی شریک تھے۔

معید یوسف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات نہیں کی۔

اجلاس سے خطاب میں معید یوسف نے کہا کہ افغانستان کے اندر اور باہر دونوں جگہ امن خراب کرنے والوں سے خبردار رہنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سرحد پار سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، یہ دہشت گردی منصوبہ بندی کے ساتھ پاکستان کی سرحدوں سے پار اسپانسر کی جاتی ہے۔

اجلاس میں رکن ملکوں کے قومی سلامتی مشیروں کے مشترکہ پروٹوکول پر دستخط کیے گئے۔

تازہ ترین