• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نریندر مودی ہر روز نیا ڈرامہ پرفارم کرتے ہیں، مشعال ملک

جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کی اہلیہ و حریت رہنما مشعال ملک کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ہر روز نیا ڈرامہ پرفارم کرتے ہیں۔

نریندر مودی کی طلب کردہ آل پارٹیز کانفرنس پر مشعال حسین ملک نے  ویڈیو پیغام میں کہا کہ نریندر مودی کو آج اچانک کشمیر کی یاد آ گئی، مودی نے آرٹیکل 370 اور 35 اےختم کر کے کشمیریوں کا بنیادی حق چھین لیا۔

 مشعال ملک نے کہا کہ نریندر مودی نے اپنے لوگوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلا رکھی ہے، دو سال قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قبرستان بنانے کا پلان آیا تھا، کیا دنیا اندھی ہو گئی، بھارتی بربریت نہیں دیکھ رہی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے اصل رہنما جیل میں بند ہیں،انہیں ٹارچر کیا جارہا ہے، بھارت کشمیریوں پر بندوقیں تان کر اے پی سی بلا رہا ہے۔

تازہ ترین