• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پریمیئر لیگ، سلور کیٹیگری کهلاڑیوں کی فہرست جاری

کشمیر پریمیئر لیگ نے ڈرافٹنگ کے لیے سلور کیٹیگری کهلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔

ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن تیمور خان کا کہنا ہے کہ لیگ کے لیے سلور کیٹیگری میں 98 کهلاڑی شامل ہیں،  فرنچائزز 98 میں سے ڈرافٹنگ کے ذریعے 12 کهلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔

سلور کیٹیگری میں عدنان اکمل، مختیار احمد، رضا حسن، سہیل اختر، احمد جمال، آصف آفریدی، خرم شہزاد، مہندرپال سنگھ، میر حمزہ، محمد عرفان،  احمد دانیال، علی سرفراز اور ذیشان ملک شامل ہیں۔

تیمورخان کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے لیے کهلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 3 جولائی کو ہوگی،  6 سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کهیلی جائے گی، مجموعی طور پر 6 ٹیمیں کے پی ایل میں حصہ لے رہی ہیں۔

تازہ ترین