• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کا فائنل مقابلہ بہترین ہوگا، اسے آسانی سے کوئی نہیں جیتے سکے گا۔ 

انھوں نے کہا کہ سب کی رائے یہ ہے کہ پشاور زلمی اس مرتبہ ٹرافی اٹھائے گی، اور اس ہی کا امکان ہے۔ 

شعیب اختر نے پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل سے متعلق کہا کہ کامران اسمارٹ کرکٹر ہیں، ان کا کرکٹ سینس بہت اچھا ہے۔

ریکارڈ یافتہ فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پروٹوکولز کے باوجود پی ایس ایل کا یہ ایڈیشن بہت شاندار طریقے سے ہوا ہے۔ 

شعیب اختر نے کہا کہ پی سی بی نے اچھا پی ایس ایل کروا کر دکھایا ہے۔ 

میچ سے متعلق انھوں نے کہا کہ آج وکٹ پر 200 سے زیادہ رنز ہونے چاہئیں۔ 

تازہ ترین