• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی کی شادی رکوانے کی وجہ بن گیا تھا، جان سینا کا انکشاف

امریکی پروفیشنل ریسلر اور اداکار جان سینا نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی میٹ سینا کی شادی رکوانے کی وجہ بن گئے تھے۔ 

انھوں نے بتایا کہ بھائی کی شادی کے دوران وہ اپنے دوسرے بھائی سے لڑ پڑے تھے۔ 

اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ’ایف 9‘ کے اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کی شادی تھی اور اس کے لیے انھوں نے ایک بار کھولا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اسی پر دوسرے بھائی ڈین سے ان کی ہاتھا پائی ہوگئی جس کے باعث شادی روکنا پڑ گئی۔ 

جان کا کہنا تھا کہ جب وہاں موجود مہمانوں نے اہلِ خانہ سے کہا کہ انھیں لڑنے سے روکیں تو اہلِ خانہ نے جواب دیا کہ نہیں نہیں، انھیں خود ہی اس کا فیصلہ کرنے دیں، انھیں لڑنے دیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید