• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر کیلئے خط

 پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اسپیکر قومی اسمبلی کو  خط لکھ دیا۔

بلاول بھٹو کے خط میں کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ اس وقت سکھر میں نیب کی تحویل میں ہیں، خورشید شاہ اپوزیشن لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ خورشید شاہ کی بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے درخواست بھی دی گئی ہے، بطور اسپیکر آپ کو ہر رکن کی حاضری کو یقینی بنانا چاہیے۔

بلاول بھٹو کے خط میں کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ کی اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔

تازہ ترین