• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کے ٹوکیو چڑیا گھر (یوئنو زو) میں بدھ کو ایک بڑے پانڈے شن شن نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ 

ٹوکیو زو ویب سائٹ کی لسٹ کے مطابق پیدا ہونے والے دونوں بچے ڈیڑھ گھنٹے کے فرق سے پیدا ہوئے۔

ٹوکیو سمر اولمپک گیمز سے ایک ماہ قبل ٹوکیو شہر کے لوگوں کے لیے جشن منانے کی یہ ایک اور وجہ ہے کہ اس بڑے پانڈے کے ہاں جڑواں بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چار برس میں اس چڑیا گھر میں پہلی بار پانڈے کے بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔ بچوں کی پیدائش کے بعد ان بچوں کی جنس کا اب تک تعین نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی ان کا کوئی نام رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین