• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیک جائنٹ مائیکرو سافٹ نے ونڈوز الیون (Windows 11) متعارف کروادی۔ 

یوں کئی مہینوں سے جاری قیاس آرائیوں اور افواہوں کے بعد مائیکرو سافٹ نے اپنے یوزرز کے لیے ایک حیران کن آپریٹنگ سسٹم ونڈوز الیون پیش کردیا ہے۔

 یہ کمپنی کی جانب سے اس کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کا تازہ ترین ورژن ہے۔ اس نئے ورژن میں کمپنی نے زیادہ فوکس ونڈو استعمال کرنے والوں کے لیے انٹر فیس بذریعہ مکمل تبدیل شدہ لے آؤٹ ڈیزائن پر دیا ہے۔

یعنی اسے ری ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اس کی کارکردگی میں بہتری لائی گئی ہے۔ جبکہ اس میں ایک مکمل نیا اسٹارٹ مینیو، ونڈوز اسٹور اور ریفریشنگ ڈیزائن شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین