• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائزر کے ساتھ ساتھ پاکستان کو موڈرنا کی میسنجر آر این اے ویکسین ملنے کا امکان پیدا ہو گیا

کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اب پاکستان کو فائزر کے ساتھ ساتھ  موڈرنا کی میسنجر آر این اے ویکسین بھی ملنے کا امکان پیدا ہوگیا۔

وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موڈرنا کی کی ایم آر این اے ویکسین کوویکس کے ذریعے مل سکتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کوویکس کے ذریعے موڈرنا ویکسین کی مقدار پر بات چیت جاری ہے۔

وزارت صحت نے موڈرنا ویکسین کے پاکستان میں استعمال سے متعلق ڈریپ سے رائے طلب کرلی۔

ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اور یورپی یونین میں منظور شدہ ویکسینز حکومتی سطح پر منگوائی جا سکتی ہیں، ڈبلیو ایچ او سے منظور ویکسین منگوانے کے لیے ہنگامی استعمال کے اجازت نامے کی ضرورت نہیں۔

ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ موڈرنا کی ایم آر این اے ویکسین دو ڈوزز پر مشتمل ہے، موڈرنا ویکسین ذیابطیس، بلڈ پریشر، دمے، پھیپھڑوں، جگر اور گردوں کے مریضوں کو لگائی جاسکتی ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ موڈرنا ویکسین کورونا وائرس کے خلاف 92 فیصد تک موثر ہے،  موڈرنا ویکسین کورونا وائرس کے مختلف اقسام کے خلاف بھی موثر ہے۔

تازہ ترین