• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین کا کاتلان باغی رہنماؤں کو عام معافی دینے کا اعلان

میڈرڈ/کراچی (نیوز ڈیسک) اسپین کے شمال مشرقی خطے میں سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے ہسپانوی حکومت نے گزشتہ روز کاتلان علیحدگی پسند سیاستدانوں کو معاف کرنے کا اعلان کردیا۔ ان افراد کو 2017 میں آزادی کی ناکام کوشش کے الزام میں سزائیں سنائی گئی تھیں۔ وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ کابینہ کے اجلاس کے دوران” سزا یافتہ افراد کے لئے معافی کی منظوری دے دی گئی۔ اگرچہ ان کی رہائی کی تاریخ واضح نہیں ہے ، تاہم عدالتی حکام انتظامی اقدامات کو مکمل کرنے کے لئے تیزی سے کام کریں گے۔ علیحدگی پسندوں کو اکتوبر 2017 میں کالعدم ریفرنڈم کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔
یورپ سے سے مزید