• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورو فٹبال کا گروپ اسٹیج مکمل،رونالڈو نے عالمی ریکارڈ برابر کردیا

بڈاپسٹ (جنگ نیوز) یورو کپ فٹبال کا گروپ اسٹیج مکمل ہو گیا ہے۔16 ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئیں۔ جرمنی اور ہنگری کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر جبکہ پرتگال اور فرانس کا میچ بھی 2-2 گول سے برابری پر ختم ہوا ۔ دونوں گول کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے اسکور کیے، ان کے انٹرنیشنل گولز کی تعداد 109 ہوگئی ہے۔ اس طرح انہوں نے سابق ایرانی فٹبال علی داعی کا 109 انٹرنیشنل گولز کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا ہے۔گروپ ایف سے فرانس ، جرمنی اور پرتگال نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

تازہ ترین