• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ٹیسٹ چیمپئن نیوزی لینڈ عظیم ترین کرکٹ ٹیم قرار

ویلنگٹن (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ نے عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت کر دنیا کوحیران کردیا ہے۔ اس کارنامے پر بلیک کیپس کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغام مل رہے ہیں۔ انگلینڈ میں ون ڈے ورلڈ کپ فائنل ہارنے کے بعد کیویز کو چیمپئن قرار دیا جارہا تھا لیکن اب انہوں نے خود کو حقیقی عالمی چیمپئن ثابت کردیا ہے۔ بدھ کو بھارت کےخلاف 8 وکٹ سے فتح پر نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈین اور عظیم ترین سابق کیوی آل رائونڈر رچرڈ ہیڈلی نے ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ہیڈلی نے کین ولیمسن الیون کو عظیم ترین کرکٹ ٹیم قرار دیا ہے۔سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے نیوزی لینڈ ٹیم کیلئے سوشل میڈیا پر پیغام میں تحریر کیا ہے کہ آپ کی ٹیم برتر تھی۔ سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں کہ لڑائی میں شریف لوگ ہمیشہ ہی پیچھے رہیں۔ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے سخت محنت اور شاندار کارکردگی، آپ نے خود کو حقیقی چیمپئن ثابت کیا۔

تازہ ترین